• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں مخالفین کا نوجوان پر تشدد، سرعام نیم برہنہ کردیا


فیصل آباد میں مخالفین نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سرِعام نیم برہنہ کیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی میں حملہ آوروں کو نوجوان کو تھپڑ، گھونسے اور لاتوں سے تشدد اور نیم برہنہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غلام محمد آباد کے علاقے کبوتر چوک میں پیش آیا، حملہ آوروں اور نوجوان سمیر کا کچھ روز پہلے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا، جس پر آج نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین