• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں باردانہ کا اجراء 28اپریل سےشروع ہوگا

گجرات (نمائندہ جنگ) ضلع میں گندم کی خریداری کیلئے باردانہ کا اجراء 28اپریل سے شروع کر دیا جائے گا، پہلے پانچ دن ساڑھے 12ایکڑ اراضی پر فصل کاشت کرنیوالے چھوٹے کاشتکاروں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باردانہ جاری کیا جائے گا، کاشتکار باردانہ کے حصول کے لئے 27اپریل کو بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار خان، ڈی ایف سی شاہنواز چوہان و دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی او گجراتنے کہا کہ ضلع  میں گندم کی خریداری کا ہدف 2لاکھ 80ہزار بوری مقرر کیا گیا ہے  ۔
تازہ ترین