کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن آج پیر سے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت کرے گاجس کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈفضل الرحمٰن کرینگے سماعت چھ روزجاری رہے گی مجموعی طورپر 63لاپتہ کیسز کی سماعت ہوگی جس میںکوئٹہ،کیچ،پنجگور،خضدار، آواران، مستونگ،کچھی،قلات،گوادر،نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوںکیسز شامل ہیں۔