• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین فلکیات خلا میں تحقیقات کرکے نت نئی انکشافات کرنے میں سر گرداں ہیں ۔حال ہی میں ماہرین فلکیات کی عالمی ٹیم نے تقریبا ً2000 نوری سال دوری پر ایک نظام شمسی دریافت کیا ہے ۔جس میں 6 ستارے ایک ساتھ موجود ہیں ۔اس نظام کو ماہرین کی جانب سے ’’کیسڑ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 

اس عجیب و غریب نظامِ شمسی کو ماورائے شمسی سیارے (ایکسو پلینٹس) تلاش کرنے والے خلائی مشن ’’ٹی ای ایس ایس‘‘ (TESS) کے سیارچے نے کچھ عرصہ پہلے دریافت کیا تھا، لیکن اس میں بیک وقت 6 ستارے ایک ساتھ موجود ہونے کا انکشاف اب سامنے آیا ہے۔

فی الحال سائنسدانوں نے ان میں سے کسی بھی ستارے کا براہِ راست مشاہدہ نہیں کیا ہے بلکہ اس نظامِ شمسی کی سمت سے زمین تک پہنچنے والی روشنی میں کمی بیشی کے ایک مخصوص انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے تخمینہ لگایا ہے کہ یہ اتار چڑھاؤ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب اس نظام میں ایک ساتھ 6 ستارے موجود ہوں۔

اس کی دیگر خصوصیات کی بنیاد پر سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’کیسٹر‘‘ دراصل تین ثنائی (جڑواں) ستاروں پر مشتمل ایک نظام ہے۔ مطلب یہ کہ اس نظام میں دو دو ستارے، جوڑوں کی شکل میں ایک دوسرے کے گرد چکر کاٹ رہے ہیں۔ اگرچہ اس عجیب و غریب نظامِ شمسی میں کوئی سیارہ موجود ہونے کے امکانات نہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین