سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے۔ بل وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایوان میں پیش کیا۔
اپوزیشن نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کی انسداد دہشت گردی ترمیمی بل میں ترمیم مسترد کر دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جوں جوں دہشت گردی کے قوانین بنائے تو دہشت گردی بڑھتی گئی، علاج کو درست کرنا چاہیے ناکہ سخت کرنا چاہیے۔
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بل کمیٹی کے سپرد کر دیتے تو قیامت نہیں آئے گی، ماضی کے لوگ جو مسنگ ہیں ان کا معاملہ یہاں کیسے حل ہو گا، یہ قانون سازی درست نہیں ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں پیٹرولیم ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا۔
پیٹرولیم ترمیمی بل وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیش کیا۔
سینیٹ سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان واک آؤٹ کر گئے۔