• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 26 فلسطینی شہید

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی فورسز نے تازہ حملوں میں 26 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شہری آبادی پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 26 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے، جن میں 6 بےگھر افراد کو خان یونس میں، 4 کو دیرالبالہ میں شہید کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں کئی مکانات دھماکے سے اڑادیے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جاری جنگ میں اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید