• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات کو ہلدی والا دودھ پینے کے حیرت انگیز فوائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

رات کو سونے سے پہلے ہلدی والا دودھ پینے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ہلدی والا دودھ ہاضمے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

معدے کی سوزش کم کرنے کیلئے مفید

ہلدی والا دودھ آنتوں کی استر کی سوزش کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے کیونکہ ہلدی میں کرکومین نامی ایک مرکب موجود ہوتا ہے جو سوزش کو کم کرنے کی خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ 

کچھ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ باقاعدگی سے ہلدی والا دودھ پینے سے آنتوں کی سوزش (IBD) سے تحفظ مل سکتا ہے۔

آنتوں کی حرکت کیلئے معاون

ہلدی والے دودھ میں ادرک کو شامل کیا جائے تو یہ آنتوں کی حرکت میں بھی معاون ہو سکتا ہے کیونکہ ادرک میں جنجرول اور شوگول جیسے فعال مرکبات ہوتے ہیں جو ہاضمے کے انزائمز کی پیداوار کو تیز کرنے اور معدے کی کھچاؤ کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

قبض سے بچاؤ کیلئے مفید

خاص طور پر اری ٹیبل باؤل سنڈروم (IBS) والے افراد میں ہلدی والا دودھ قبض کو کم کرنے اور اس سے بچاؤ میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہلدی میں موجود کرکومین کے ہلکے جلاب والے اثرات  آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

صحت سے مزید