پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 49 ہزار کی حد عبور کرلی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس ڈیڑھ لاکھ کی سطح عبور کرنے کی جانب گامزن ہے۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 384 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 581 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 694 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔