• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی پرویز الہیٰ کے ساتھ یہ یادگار تصویر کب کی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی والد کے ساتھ یادگار تصویر شئیر کردی۔

مونس الہٰی نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ یادگار تصویر اس پرانے وقت کی ہے کہ جب پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب اور عثمان بزدار تحصیل ناظم تھے۔

 مونس الہیٰ کی جانب سے شیئر کی جانے والی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی تصویر ق لیگ کے دور حکومت کی ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار اس وقت ق لیگ کے ایم پی اے تھے۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار 2001 میں راجن پور کے ٹرائبل ایریا کوہ سلیمان کے ناظم منتخب ہوئے تھے جبکہ پرویز الہیٰ2002 میں پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین