• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

کھانے کے وقفے کے بعد مہمان ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوئی اور تواتر کے ساتھ اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔

آخری دن کا کھیل جنوبی افریقا نے 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کی دوسری وکٹ اسی اسکور پر گر گئی جب وین ڈر ڈیوسن 48 رنز بناکر آوٹ ہوئے، انہیں حسن علی نے بولڈ کیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں حسن علی نے 5 ، شاہین شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

تازہ ترین