• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ کے دوران وکٹ کیپر محمد رضوان کے مشوروں کی دھوم

پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز وکٹ کیپر محمد رضوان ساتھی کھلاڑیوں کو جوش دلانے کیلئے مختلف فقرے بولتے ہیں۔


اس میچ میں بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا اور مائیک پر ان کی آواز صاف سنائی دی۔

محمد رضوان کو ساتھی کھلاڑیوں سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’بوائز پیٹ میں گرمی رکھ کے ، دماغ میں ٹھنڈک رکھ کے۔‘

محمد رضوان کے کھلاڑیوں کو حوصلہ دینے اور اس مخصوص مشورے کی سوشل میڈیا پر دھوم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد رضوان کے اس جملے کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں انہیں مذکورہ جملے کہتے صاف سنُا جاسکتا ہے۔

پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہاں رضوان آخر میں سب کُول ہی تھا۔‘

تازہ ترین