• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع


کیا اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر حکومت کو سینیٹ میں ٹف ٹائم دینے کی تیاری کرلی ہے؟

اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے تاکہ سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر بحث کی جاسکے۔

سینیٹ اجلاس طلب کرنے کی اپوزیشن کی ریکوزیشن پر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، نیشنل پارٹی، پی کے میپ، جے یو آئی (ف) اور بی این پی مینگل کے 28 سینیٹرز کے دستخط ہیں۔


اپوزیشن کی ریکوزیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان بالا کا اجلاس بلایا جائے اور سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر بحث کی جائے۔

اپوزیشن نے ریکوزیشن میں سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کے صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا اور ایوان میں اس متنازع اقدام پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

آرڈیننس کا مقصد سینیٹ الیکشن عمل کو متنازع بنانا ہے،ریکوزیشن ایجنڈا

تازہ ترین