• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، وزرا ءچوری کرنےلگیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے،عمران خان


 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاست سوئچ آن آف کرنے سے نہيں بنتی، کردار سےبنتی ہے، ملک تب تباہ ہوتاہے جب وزیراعظم اور اس کے وزیر چوری شروع کردیں۔

اسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  لوگوں پر اربوں روپے کے کیسز ہيں اور وہ کہتےہيں ہمیں این آر او دے دو ، یہ سب آپ کے سامنے ہورہاہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ مغرب نےدہشت گردی کو اسلام کے ساتھ جوڑ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ9/11سےپہلےسب زیادہ خودکش حملے تامل ٹائیگرز نے کیے کبھی کسی نےہندو دہشتگردی نہیں کہا۔

عمران خان نے کہا کہ جب قوم کی اخلاقیات تباہ ہوجاتی ہے تو تب قوم مرتی ہے،جب قوم اچھے اور برے کی تمیز ختم کرے تو قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور نظام انصاف سے ہی ملک خوش حال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس باہر اربوں روپےکی جائیدادیں ہیں آپ اس کاجواب نہیں دے سکتے۔

تازہ ترین