• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، لانگ مارچ پر مشاورت


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ڈی ایم تحریک اور لانگ مارچ پر مشاورت ہوئی ہے، جبکہ سینیٹ انتخابات کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

 ملاقات میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور جے یو آئی کے رہنما راشد محمود سومرو بھی شریک تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین