بہاولپور(سٹی رپورٹر) سینٹرل جیل بہاولپور میں سزائے موت کے قیدی غلام حسین ولد محرم خان کو کل 27اپریل 2016 ء کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کے مراسلہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان چوہدری عبدالقیوم نے مذکورہ مجر م کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔