ننھے چیتے کی اپنی ماں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت مقبول ہورہی ہے جس میں چیتے کے بچے کو اس کی والدہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
جی ہاں ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ننھا چیتا اپنی ماں کی پیٹھ پر بیٹھ کر اس کی گردن کو سہلانے کی کوشش کررہا ہے، جبکہ اس کی ماں بھی سکون سے بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہے۔
ننھے چیتے کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر خوب دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔