• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی، صرف 8 نئے مریضوں کی تشخیص

بلوچستان میں کورونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے صرف 8 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 12 مریض صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 88 رہ گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے میں  کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 8 نئے کیسز سامنے آئے، ان میں پانچ کیسز کوئٹہ، دو کیچ اور ایک کیس لس بیلہ سے رپورٹ ہوا۔

صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 1.5 فیصد رہی اور اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار877 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 12 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18ہزار 593 ہوگئی۔ 


جبکہ صوبے میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 88رہ گئی ہے، بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد196 ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے77 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس دوران کورونا کے 5 مریض سامنے آئے۔ کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 6.5 فیصد رہی۔

تازہ ترین