اسلام آباد میں سید دلاور اور سید تجمل میموریل آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے روز بوائز اور گرلز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے ہوئے۔
ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں، چیمپئن شپ کے پہلے روز لڑکوں کے سنگلز راؤنڈ کے مقابلوں میں بیلجیم کے ایلیسیو، فرانس کے آرٹیوم، ڈینمارک کے یکم، امریکا کے سدھارت، سویڈن کے ویلیم، فرانس کے کارل، ترکی کے برتان، روس کے ڈمٹری، جاپان کے اوکا، سویڈن کے ایکیٹ اور سویٹزرلینڈ کے سیم کڈ نے اپنے مقابلے جیت لیے۔
لڑکیوں کے سنگلز راؤنڈ ون کے مقابلوں میں روس کی ماریہ پوخینہ، اولگا اور تمارا جبکہ ترکی کی ملیسہ، جرمنی کی لوئسہ، برطانیہ کی ایلی اور روبیو پریز اور کاسووا کی آرٹینہ نے اپنے مقابلے جیتے۔
سید دلاور اور سید تجمل میموریل آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر جے فائیو ٹینس چیمپئن شپ 13 فروری تک پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔