• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن بیلٹ، سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس غیرمتعلقہ ہے، عرفان قادر


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر سپریم کورٹ میں دائرریفرنس غیر متعلقہ ہے،چیئرپرسن سی ڈبلیو پی بی پنجاب سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈپورنوگرافی کے واقعات ملک کی بد نامی کا سبب بنتے ہیں،آگاہی مہم چلانی ہوگی،محمد علی سد پارہ کی زندہ واپسی کے لئے پوری قوم دعا گو ، بیٹے ساجد سد پارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کو 8200کلو میٹر کی بلندی پر دیکھا تھا۔سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق آرڈیننس اور سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس پر بات کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ ریفرنس غیر متعلقہ ہے اور جو چیز غیر متعلقہ ہو وہ قانون کے مطابق نہیں ہو سکتی ، ریفرنس اس خواہش پر سپریم کورٹ کے پاس لے جائیں کہ وہ خلاف آئین کوئی بات کرکے اجازت دیدے تو اس سے زیادہ غیر متعلقہ اور کوئی عمل نہیں ہو سکتا ،کسی آئین کی تشریح کی ضرورت اس وقت پڑتی جب کسی آرٹیکل میں کوئی ابہام ہو ، ایسے صاف اور واضح آرٹیکل کی مزید تشریح کے لئے سپریم کورٹ جانا بے معنی ہے۔چیئرپرسن سی ڈبلیو پی بی پنجاب سارہ احمد نے کہا کہ بچوں کوجنسی ہراسانی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، چائلڈ پورنوگرافی کے واقعات ملک کی بد نامی کا سبب بنتے ہیں ، ایسے واقعات ایک نسل کی تباہی کے ذمہ دار بنتے ہیں ہر انسان کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اس پر بھرپوار آگاہی مہم چلانی ہو گی ، والدین کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کی تعلیم دینی ہوگی اسی طریقے سے ہم معاشرے کو اس پستی سے نجات دلا سکتے ہیں ۔

تازہ ترین