پورٹ او پرنس(اے پی پی)ہیٹی کے حکام نے صدر جووینیل موئزے کےخلاف بغاوت کے مبینہ منصوبہ میں ملوث ہونے پر سپریم کورٹ کے جج سمیت 23افراد کو گرفتار کر لیا جس کے بعد ملک میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برطانوی خبر رسااں ادارے کے مطابق وزیراعظم جوزف جوتھ نے گزشتہ روز اپنی نجی رہائش پر نیوز کانفرنس کے دوران صدر کو اقتدار سے ہٹانے کے مبینہ منصوبہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیے گئے 23 افراد میں سینئر پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ اس دوران رقم، گنز اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد قومی محل کے سکیورٹی حکام کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہوں نئے صدر کی تعیناتی کے لیے سہولت بھی فراہم کی ۔