• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں آج پی ڈی ایم کا جلسہ، تیاریاں مکمل، پولیس اہلکار تعینات

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس نے پی ڈی ایم کے آج ہونے والے جلسے کے لئے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے‘ 2ہزار سے زائدپولیس اہلکار‘ 16ایس ایس پیز سیکورٹی کے فرائض انجام دیںگے‘ بائی پاس پر 8مختلف مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔جلسے کی سیکورٹی یقینی بنانےکیلئے ڈیجیٹل نگرانی بھی کی جائے گی۔ ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کے لئے حیدرآباد ریجن کے دیگراضلاع سے 18سو سے زائد نفری حیدرآباد بھیجی گئی ہے جبکہ حیدرآباد پولیس اورٹریفک کے سینکڑوں اہلکار بھی ان کی مدد کے لئے تعینات ہوں گے۔

تازہ ترین