اسلام آباد(صباح نیوز ) سپریم کورٹ میں سابق سیکرٹری یونین کونسل روات جاوید چوہدری کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پرجسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکوشن کو چاہیے تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی پیروی کیلئے اقدامات کرتا، جس پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج سے نیب کا بات کرنا ممکن نہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے پراسکیوٹر سے کہیں کہ نیب کورٹ رجسٹرار سے بات کریں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک کے لئے ملتوی کر دی۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب کی طرف سے عدالت عظمی کو بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج سے نیب کا بات کرنا ممکن نہیں۔کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔