• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرپی اوکے رینج ریزروکوفعال کرنے کے احکامات ، نفری طلب

راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) آرپی اور راولپنڈی نے رینج ریزروکوفعال کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے ۔ راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع سے رینج ریزروکے لئے مطلوبہ نفری طلب کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران اصغرنے سرکلرآرڈرجاری کیا جس میں کہا گیاہے کہ پولیس رولز اورآئی جی پولیس کے سٹینڈنگ آرڈر مطابق ریجن میں کہیں بھی غیر تسلی بخش صورت حال سے نمٹنے کیلئے رینج ریزرو کو ہر وقت مؤثر اسٹرائیکینگ فورس کے طور دستیاب ہوناچاہیے اس مقصد کے لئے راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی ،جہلم ،چکوال اوراٹک کے ضلعی پولیس افسران سے کہاگیاہے کہ قواعدکے مطابق وہ اپنے اضلاع سے رینج ریزروکیلئے کل 225ملازمین پرمشتمل نفری فراہم کریں۔ اس حوالے سے راولپنڈی ضلع سے 4سب انسپکٹروں ،12ہیڈکانسٹیبلوں ،134کانسٹیبلوں ،اٹک سے ایک سب انسپکٹر،پانچ ہیڈکانسٹیبلوں ،31کانسٹیبلوں ،جہلم سے دوہیڈکانسٹیبلوں ،17کانسٹیبلوں ،اورچکوال سے ایک ہیڈکانسٹیبل اور18کانسٹیبلوں کی خدمات چھ ماہ کیلئے رینج ریزروکے لئے مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہرچھ ماہ بعدروٹیشن پالیسی کے تحت ان کی جگہ دیگرملازمین کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ۔ایس پی ہیڈکوارٹرراولپنڈی کورینج ریزروکیلئے اینٹی رائٹ ٹریننگ ،جسمانی فٹنس کے ساتھ رہائش اورمیس کی سہولیات فراہم کرنےکاحکم دیاگیاہے ۔
تازہ ترین