لند ن (جنگ نیوز ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے صدر ڈیوڈ ہیگرٹی کا کہنا ہے کہ دیگر کھیلوں کی طرح آسٹریلیااوپن سے قبل ٹینس میں میچ فکسنگ اور کرپشن کا انکشاف ہوا لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ ٹینس کی دنیا کرپشن سے پاک ہے۔ گزشتہ سال آئی ٹی ایف کا عہدہ سبنھالنے والے ڈیوڈ ہیگرٹی کا کہنا ہے کہ جب سے وہ صدر کے عہدے پر فائز ہوئے اس وقت سے تنازعات اور فکسنگ کے معاملات سامنے آئے ہیں لیکن وہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اقدامات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ عالمی نمبر پانچ ٹینس کھلاڑی ماریا شراپوواڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے سبب ان کو عالمی ٹینس ایونٹ سے معطل کردیا گیا۔ وہ ممنوعہ ادویات میلڈونیم کا استعمال کرنے کی مرتکب ہوئی۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا اوپن سے قبل ٹاپ ٹینس اسٹارز کے فکسنگ میں ملوث ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ جس میں عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار اینڈی مرے نےساتھی کھلاڑیوں پرفکسنگ کا شک ظاہر کیا تھا۔ بعدازں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کے کوچ بیکر نے اینڈی مرے سے اختلاف رائے کا اظہارکرتےہوئے اینڈی مرے کے بیان کی سختی سے مذمت کی تھی۔