• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملزمان کی سزا کم

سندھ ہائی کورٹ نے ڈکیتی اور پولیس مقابلےکے مقدمے میں ملزمان کی سزا کم کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنا تے ہوئے ملزمان کی سزا 22 سال سے کم کر کے 10 سال کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پیش شواہد سے ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے۔

جن ملزمان کی عدالت نے سزاے کم کی ہے ان میں احمد رحمٰن اور بلال شامل ہیں۔


پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے 2016ء میں مقابلے کے بعد ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، یہ ملزمان شہری سے ڈکیتی کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین