• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکانِ اسمبلی کو فنڈز کا اجراء، کیس سماعت کیلئے مقرر

وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے ارکانِ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹس پر 5 رکنی لارجر بینچ بنا دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل دن 1 بجے کیس کی سماعت کرے گا، 5 رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔

اس ضمن میں عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری خزانہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔


وفاقی اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اخبار کی خبر پر نوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین