• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پمز کے معیار کو بہتر بنائیں گے، فیصل سلطان

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  کا کہنا ہے کہ  ہم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز ) کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان پمز اسپتال میں احتجاجی ملازمین کے پاس پہنچ گئے، اس دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ میڈیکل ٹیکنیکل انسٹیٹیوشنز  ( ایم ٹی آئی ) آرڈیننس پر پمز کے ملازمین کے کچھ خدشات تھے،  ملازمین کے خدشات پر ڈاکٹرز کے ساتھ کافی مشاورت ہوتی رہی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملازمین کے تمام خدشات دور کیے جائیں گے،  پمز ملازمین کی تمام امیدیں پوری ہوں گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اکٹھے مل کر چلیں گے اور  پمز کو اچھا ادارہ بنائیں گے۔

تازہ ترین