پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک میں حکومت نہیں، کوئی گورننس نہیں ہے۔
سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللّٰہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حکومت چینی، سبزی کی قیمت کنٹرول نہیں کر سکتی، حکومت کا ظلم اور زیادتی کا ایجنڈا ہے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ ڈرگ کیس میں میری ساری پراپرٹیز منجمد ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا سینیٹ الیکشن اور وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنے پیاروں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی میں بغاوت کچلنے کے لیے اوپن بیلٹ کر رہے ہیں، اس پورے پیکج کا تعلق نہ شفافیت سے ہے نہ سیاسی اصلاحات سے، اس پیکج کا تعلق صرف فرینڈز آف عمران خان کو این آر او دینے سے ہے۔