اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ کا ٹکٹ لینے کے لیے لیگی ارکان کی بھاگ دوڑ شروع ہوگئی۔
پارٹی صدر شہباز شریف کا اعتماد جیتنے کے لیے ن لیگی ارکان احتساب عدالت پہنچ گئے۔
ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر رانا مقبول، راجا ظفر الحق، طاہرہ اورنگزیب، سینیٹر عبدالقیوم اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی نے ملاقات کی۔
احتساب عدالت میں پارٹی صدر سے پارٹی ایم این ایز میں سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی ملاقات کی۔