سینیٹ الیکشن 2018ء میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے معاملے پر سابق پی ٹی آئی ایم پی اے سردار ادریس کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں سردار ادریس نے وائرل ویڈیو مخالفین کی سازشوں کا نتیجہ قرار دیدیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو ایڈٹ کی گئی ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں، وہ ثابت کریں گے انہوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو ہی دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نے وزیراعظم عمران خان کے اوپن بیلٹ کے فیصلے کی تعریف کی اور اسے اچھا اقدام قرار دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ویڈیو کی فارنزک کرانے سے قبل میرا ووٹ چیک کیا جائے۔