لاہور(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف سے لیگی رہنما احسن اقبال نے ایک گھنٹہ تک ملاقات کی ۔ اس دوران شہباز شریف کو احسن اقبال نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ دونوں رہنما سینٹ الیکشن کے حوالے سے دیر تک مشاورت کرتے رہے ۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کے حوالے سے لندن ہائیکورٹ کا فیصلہ میری نہیں بلکہ پاکستان کی عزت ہے ۔ احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے میڈیا سے مختصر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے ہتک عزت دعویٰ کیس پر لندن کی عدالت میں سماعت بارے کہا کہ یہ اللہ کا کرم ہے ، یہ میری نہیں پاکستان کی عزت ہے ۔ میرے خلاف جو سازش کی گئی وہ بے نقاب ہو گئی ۔