• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا پشاور نے17فروری کواسلام آبادمیں دھرنے کااعلان کردیا

پشاور(جنگ نیوز)ایپکا پشاور نے17فروری کواسلام آبادمیں دھرنے کااعلان کردیا اس حوالے سےآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین ایپکا محمد اسلم خان اسلم ہاؤس دورہ چوک بیرون گنج منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع پشاور ایپکا کے صدر الماس خان. جنرل سیکریٹری منیر مہمند. سینئر نائب صدر اصغر علی داؤدزئی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں17 فروری کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سینئر نائب صدر اصغر علی داؤدزئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں غیر معینہ مدت کے لیے کیمپ لگایا جائے گا جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا اس وقت تک دھرنا ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 14 اکتوبر سے ہمارے ساتھ مذاکرات شروع کیے اور ہمارے ساتھ مذاکرات کے نام پر مذاق کیا نااہل حکومت نے سرکاری ملازمین کا جینا دشوار کیا ہوا ہے۔وفاقی حکومت کا ایپکا کے ساتھ مذاکرات کے چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر اصغر علی داودزئی نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چھیالیس تنظیموں کی نمائندہ تنظیم ایپکا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے 14 اکتوبر اسلام آباد دھرنے میں وفاقی حکومت کے نمائندگان نے مذاکرات کیے جس کے بعد کوئی عملدرآمد نہیں کیاگیا۔
تازہ ترین