• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زویا ناصر نے انسٹا صارف کو کھری کھری سنا دیں

اداکارہ زویا ناصر نے دوست اور نومسلم یوٹیوبر کرسٹن کیلئے نامناسب کمنٹ کرنے والی خاتون صارف کو کھری کھری سنا دیں۔

زویا ناصر نے اپنے قریبی دوست کرسٹن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دوست کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے جہاں سب نومسلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے تھے وہیں ایک صارف نے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کرسٹین کو اپنی جان لینے کا مشورہ دیا۔

خاتون صارف نے لکھا کہ کسی کا دین خراب کر کے آپ اسے امن میں رہنے کا کہہ رہی ہیں؟ آپ کو شرمسار ہوناچاہیے اور اسے بھی خودکشی کرلینی چاہیے۔

اس مشورے پر زویا ناصر آگ بگولہ ہوگئیں اور صارف کو کھری کھری سُنا دیں۔ انہوں نے لکھا کہ  ’میرے پاس آپ کے لیے 3 سوالات ہیں، آپ کو کیا اعتراض ہے اورجب پوری دنیا خوش ہے تو آپ کویہاں اعتراض کا کیا حق ہے؟ کیا آپ یہ سب کی بورڈ کے بجائے ہمارے منہ پرکہہ سکتی ہیں؟ آپ کیا کریں گی اور کیسا محسوس کریں گی اگر (خدانخواستہ) کرسٹن نے واقعی آپ کے مجرمانہ مشورے پر عمل کر لیا؟

زویا نے یہ بھی لکھا، مجھے امید ہے کہ آپ کو احساس ہو جائے گا کہ یہاں آپ پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

بعد ازاں زویا نے انسٹا اسٹوریز پر مذکورہ کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر  کرتے ہوئے لکھا کہ خاتون نے گھناؤنی اور مجرمانہ نصیحت کی ہے۔

تازہ ترین