لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں 5 سال کی بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو کل ڈوکری کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ڈوکری کے مست غلام نبی شاہ محلے میں 5 سالہ بچی کو 3 روز قبل ملزم نےمبینہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس سے بچی کی حالت خراب ہو گئی تھی۔
ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق مرکزی ملزم رحیم عرف سہنو شاہ کو ڈوکری شہر کے ایک مکان سے حراست میں لیا گیا۔
زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو کل ڈوکری کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث دو مشکوک ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا۔