• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا تین کوہ پیماؤں کے اہل خانہ کو اب بھی زندگی کی امید


کے ٹو پر لاپتہ تین کوہ پیماؤں کے اہل خانہ کو اب بھی زندگی کی امید ہے۔

اہل خانہ کا مشترکا بیان میں کہنا ہے کہ ممکن ہے کوہ پیماؤں نے برف کی غار بنائی ہو اور اس کے اندر پناہ لی ہو۔

 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سنتھٹک اپرچر ریڈار کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ برفانی غار میں کھانے کی چیزیں پانی گرم کرنے کی سہولت ہو تو زندہ رہا جا سکتا ہے۔


کوہ پیماؤں کے اہلخانہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کا آپریشن جاری رکھا جائے۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ علی سدپارہ اور اُن کے ساتھ لاپتا ہونے والے دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے موسم صاف ہونے کا انتظار ہے، کے ٹو کی بلندی پر اس وقت بادل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے مزید کہا کہ موسم صاف نہ ہوا تو سرچ آپریشن ممکن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری سے لاپتہ ہیں۔

تازہ ترین