• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف واپس آنا چاہیں تو ہائی کمیشن ان کو واپسی چٹ جاری کردے گا، شیخ رشید


وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی۔

ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف واپس آنا چاہیں تو ہائی کمیشن ان کو واپسی چٹ جاری کردے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

40فیصد اوسط پر 95 فیصد ملازمین کی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں، شیخ رشید

دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے ملازمین کے ساتھ صحیح طرح ڈیل کیا ہے، 40 فیصد اوسط پر 95 فیصد ملازمین کی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فیصد افسروں کا معاملہ انہوں نے شام کو شامل کیا، آخری وقت میں ہم نے میڈیا کو بھی بلالیا تھا تاکہ نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے، کابینہ میں بھی لے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین سے سولہ گریڈ میں بات چیت ہو رہی تھی، کل جب نوٹیفیکیشن کا وقت آیا تو یہ کہہ رہے ہیں کہ 22 گریڈ تک بڑھائیں، 17 سے 22 گریڈ تک رہ جانے والے پانچ فیصد کا بہت بڑا فرق پیدا ہو جاتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم صوبوں میں احکامات جاری نہیں کر سکتے، وہاں تنخواہیں ٹھیک ہیں، 3 لاکھ 73 ہزار لوگوں کی تنخواہیں ہم اوسطا 40 فیصد بڑھانے کو تیار ہیں، یہ جو معاملہ لے گئے ہیں مرکزی ملازمین کا 95 فیصد بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مزید 5 فیصد چاہتے ہیں، جس سے اربوں روپے کا فرق پڑھتا ہے، دو چیزوں سے معاملات رات کو ختم ہوئے، ایک یہ کہ ہمارا ان سے 16 گریڈ کا طے تھا، رات کو انہوں نے 22 گریڈ کو شامل کرنے کا کہا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ کل پنجاب کی لیڈر شپ کو بھی ساتھ لے آئے، انہوں نےاسلام آبادکی قیادت کو پریشرائز کیا کہ ہر قیمت پر صوبوں پر بھی فوری لاگوہو، صوبے آگے ہی تنخواہیں لے رہے ہیں، یہ صوبوں کا مسئلہ ہے۔

تازہ ترین