• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین پر تشدد، سراج الحق کی مذمت

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملازمین پر تشدد کے بجائے اُن کی بات سنے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک ویڈیو بیان میں کشمیر ہائی وے پر سرکاری ملازمین پر تشدد کی مذمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین چاہتے ہیں اُن کی تنخواہون میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے۔


سینیٹر سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی بات سننے کے بجائے اُن پر تشدد کررہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی آواز سننے کے بجائے آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے گرفتار شدگان کی فوری رہائی اور تشدد کرنے والوں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین