• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ہٹی ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، منشیات فروش ہلاک ساتھی فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد تھانے کی حدود تین ہٹی ندی کنارا ہندو پاڑہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک منشیات فروش ہلاک، ساتھی فرار ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم حسن عرف پٹاخہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیاجبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک منشیات کا عادی 25 سا لہ سگہنا ولد کانیہ زخمی ہو گیا ۔ہلاک منشیات فروش کی لاش اور زخمی شخص کو عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے موقع سے ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ ، ایمونیشن اور گولیوں کے خول تحویل میں لے لئے، پولیس کا کہنا ہےہلاک ہونے والے ملزم کیخلاف تھانہ رضویہ اور سپر مارکیٹ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین