• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے ساتھ کیا طلسم ہے، شخصیت اور خوش لباسی پر ووٹ ملا؟ چیف جسٹس

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ لیڈرز کی طلسماتی شخصیت کو ووٹ دیتے ہیں جبکہ عدالت نے کہا ہے کہ جمہوریت برقرار رہتی تو شاید سیاست میں یوں پیسہ نہ چلتا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ طلسمی چیز کیا ہے؟ کیا بہترین شخصیت اور خوش لباسی پر لوگوں نے ووٹ دیا؟۔

بدھ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہو رہی ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہوں گے تو چیئرمین سینیٹ کے بھی ایسے ہی ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، اگر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اوپن بیلٹ سے کرانا ہو تو آئینی ترمیم درکار ہو گی۔

تازہ ترین