لاہور(خصوصی نمائندہ) ن لیگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و میاں حمزہ شہباز شریف کے ترجمان عمران گورایہ نے اپنے دفترمیں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ شہبازشریف کی بے گناہی اور عمران صاحب کے مصدقہ جھوٹے ہونے کی گواہی ہے۔شہبازشریف اور حمزہ شہباز عوام کو تبدیلی سرکار کے عذاب سے نجات دلائیں گے۔