• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے، شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کے لیئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہو گی۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لئے نامزد امیدواروں کے نام 14 فروری کو آویزاں کیئے جائیں گے۔

تازہ ترین