• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں گندم خریداری کا آغاز ،باردانہ کی فراہمی بھی شروع

ملتان(سٹاف  رپورٹر) ضلع ملتان میں گندم خریداری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔باردانہ کا اجراء شروع ،  ضلع کے 16خریداری مراکز پر پہلے مرحلے میں ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم اراضی کے مالک کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر 5دن باردانہ فراہم کیا جائے گا۔گندم خریداری مراکز پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے قائم مقام ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان منظر جاوید علی نے گزشتہ روز گندم خریداری مرکز سٹیل سائیلوزاورپی آر ۔ٹو کا دورہ کیا اور کاشتکاروں سے مسائل دریافت کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام ڈی سی او منظر جاوید علی نے کہا کہ محکمہ خوراک کو کسان دوست پالیسی کے تحت گندم کا آخری دانہ تک خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔حکومت پنجاب کے احکامات پر ملتان کے 16خریداری مراکز پر 2لاکھ27ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری سنٹر پر آنے والے کسان بھائی ہمارے مہمان ہیں جن کو ٹھنڈا پانی،سایہ دار جگہوں کی فراہمی اور پنکھوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
تازہ ترین