• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی چینی ویکسین پروٹین بیسڈ ہے، پروفیسر جاوید اکرم

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ نئی چینی ویکسین بھی پروٹین بیسڈ ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایک اور کورونا وائرس ویکسین کا ٹرائل کرے گی۔

وی سی ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ چینی ویکسین زیڈ ایف2001 کےٹرائل کی منظوری مل چکی ہے، ویکسین کی منظوری نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی سے ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ویکسینز کو مقامی لوگوں کے لیے چیک کرنا چاہتے ہیں، نئی ویکسین کین سائنو ویکسین سے مختلف ہے۔

پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ٹرائل میں حصہ لینے والے ہر ہیلتھ ورکر اور رضا کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اُمید ہے کین سائنو کی طرح زیڈ ایف 2001 کے بھی مضر اثرات نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین