• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا سے 12 مریضوں کا انتقال، 423 نئے کیسز

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10864 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 423 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 12 اموات ہوئیں۔ اس طرح اس وبا سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 4183 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 430 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 229645 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک 2842163 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 252718  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 18890 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18325 گھروں میں، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 556 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 513 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اور 68 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 423 نئے کیسز میں سے 244 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 97، ضلع جنوبی 60، ملیر 40، ضلع وسطی 23، ضلع غربی 14 اور کورنگی سے 10 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 40، میرپور خاص 19، سانگھڑ اور ٹھٹھہ 14۔ 14، جامشورو اور نوشہرو فیروز 13۔ 13، گھوٹکی  12، لاڑکانہ 8، جیکب آباد اور قمبر 6 ۔ 6، بدین اور ٹنڈو محمد خان 5 ۔ 5، خیرپور 4، ٹنڈو الہیار 3، شہید بے نظیر آباد، سجاول، عمرکوٹ اور شکارپور  سے  2 ۔ 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین