• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: بولان میں سالانہ تبلیغی اجتماع اختتام پزیر ہوگیا

بلوچستان کے ضلع بولان کےعلاقے ڈھاڈر میں سالانہ تبلیغی اجتماع اختتام پزیر ہوگیا ہے۔

بولان کےعلاقے ڈھاڈر میں سالانہ تبلیغی اجتماع تین روز جاری رہا اور آج صبح نو بجے اجتماعی دعا کےبعد اختتام پزیر ہوا۔

  تبلیغی اجتماع میں تقریبا چارلاکھ افراد نے شرکت کی جبکہ سالانہ تبلیغی اجتماع 9 فروری کو شروع ہوا تھا۔

اجتماع میں صوبہ بھر سمیت دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں جماعتوں کی شکل میں اور انفرادی طور پر بھی فرزندان اسلام نے شرکت کی۔

تازہ ترین