• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا

بلوچستان میں موسم بہار کےحوالے سے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

گورنر بلوچستا ن امان اللہ یاسین زئی نے پودا لگا کر مہم کاافتتاح کیا،انہوں نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئےدرختوں کی اہمیت اور ان کی افادیت کا احساس جگانا ہوگا۔

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے گورنر ہاوس میں کوئٹہ پائن کا پودا لگاکر صوبے میں موسم بہار کےحوالے سے پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گورنر امان اللہ یاسین زئی کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور انکی مناسب دیکھ بھال سے نہ صرف موسمی بہتری آئیگی بلکہ متعلقہ محکموں کی محنت و وسائل ضائع ہونے سےبھی بچ جائینگے۔

گورنر بلوچستان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم 2021ء سے ہماری آنے والی نسلوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

بلوچستان میں موسم بہارکی شجرکاری مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین