• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسرہ رضوی کا شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستان کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے شوہر عبدالہادی کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

یاسرہ رضوی نے شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے زندگی سے صلح کرلی ہے۔‘


انہوں نے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو سالگرہ مبارک ہو ، آپ واقعتاً ایک ہوشیار اور ذہین و فطین نوجوان ثابت ہوئے ہیں۔‘

یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں داغ، من کے موتی، مجازی خدا اور ڈنک وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کامیاب پاکستانی فلم منٹو میں بھی کام کیا۔

تازہ ترین