• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم تحریک نریندر مودی نے لانچ کی، سرور خان

وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی تحریک نریندر مودی نے لانچ کی ہے۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ بھارت میں کاشت کاروں کی تحریک کے بدلنے میں نریندر مودی نے پی ڈی ایم کو پاکستان میں لانچ کیا ہے۔

انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنڈے پر پی ڈی ایم کار فرما ہے، جس کا ایجنڈا ہی پاکستان میں عدم استحکام لانا ہے۔


غلام سرور خان نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کا مقصد سینیٹ میں اپنا حصہ لینا ہے، اپوزیشن اتحاد کے پاس کیا اور کس کا ایجنڈا ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ شو آف ہینڈ سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا، سیاستدانوں کے ریٹ لگانے کے پیچھے ڈکیت گینگ ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن ووٹ اور ایمان کی سوداگر ہے، آج سیاست دان کی وہ عزت نہیں جو پہلے سیاستدانوں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اکثریت کے بعد پی ٹی آئی حکومت الیکشن ریفارمز لائے گی۔

تازہ ترین