• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ : گھریلو ناچاکی پر دیور نے بھاوج کا سر مونڈھ ڈالا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) گھریلو ناچاکی پر دیور نے  بھاوج کا سر مونڈھ ڈالا ۔آبادی جمیل ٹاؤن میں گھریلو ناچاکی پر شوہر کی عدم موجودگی میں دیور نے اپنی بھاوج کا استرے سے سر مونڈھ ڈالا اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس نے خاتون کے ساس، سسراور شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور گھر سے بال بھی برآمد کرلئے ہیں تاہم اس کا دیور ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا، بتایا گیا ہے کہ خاتون   کی6 سال قبل دلدار احمد نامی نوجوان سے شادی ہوئی جن کے دو بچے ہیں اور اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا خاتون کے مطابق اس کا شوہر اور سسرالی جہیز کم لانے پر طعنے دیتے اور اکثر تشدد کرتے رہتے ہیں اور گزشتہ روز بھی معمولی جھگڑا پر مشتعل ہو کر دیور یوسف نے استرے کی مدد سے اس کے سر کے تمام بال مونڈھ ڈالے اور اسے گنجا کردیا اور بعدازاں تشدد بھی کیا پولیس نے خاتون کی درخواست پر چھاپہ مار کر ساس سسر اور شوہر کو حراست میں لے لیا ضعیف العمر سسر یعقوب نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نے اپنی مرضی سے سر کے بال مونڈھوائے ہیں کیونکہ اس کے سر میں جوئیں تھیں تاہم پولیس اس واقعہ کی تفتیش دونوں پہلوؤں سے کررہی ہے۔
تازہ ترین