لاہور(نمائندہ خصوصی)قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد اب سیاست کا رخ تبدیل ہوگیا ہے، اپوزیشن بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کا انتخاب کر رہی ہے، ایوان بالا کے الیکشن ملکی سیاست میں نیا رخ متعین کریں گے۔
قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی اور انہیں واپڈا کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔
چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ پن بجلی کے بڑے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، مہمند، داسو اور دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے جہاں لاکھوں ملین ایکڑ فٹ پانی محفوظ ہو گا وہاں ہزاروں میگاواٹ سستی بجلی بھی پیدا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مہمند اور داسو 2025 جبکہ دیامیر بھاشا ڈیم 2028 تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔